منگلا پاور ہاؤس کے 10 میں سے 5 یونٹ ٹرپ کرگئے بجلی بحران مزیدشدید ہونےکا خدشہ

پیداواری یونٹس کے متاثرہ ٹرانسفارمرز کی بحالی میں 3 دن لگیں گے، ترجمان این ٹی ڈی سی


ویب ڈیسک June 08, 2014
3پیداواری یونٹ بند ہونے سے بجلی کا شارٹ فال 3ہزار550میگاواٹ ہوگیا، فوٹو: فائل

منگلاپاورہاؤس کے10میں سے5یونٹ ٹرپ کرگئے ہیں جس کے بعد ملک میں بجلی کا بحران مزید شدید ہونے کا خدشہ ہے۔

ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 13 ہزار 350 اورطلب 16 ہزار 900 میگاواٹ ہے ، اس طرح بجلی کا شارٹ فال 3ہزار550میگاواٹ ہوگیا، آئی پی پیز سے7ہزار50میگاواٹ، تھرمل ذرائع سے ایک ہزار 650 میگاواٹ جبکہ ہائیڈل ذرائع سے 4 ہزار 650 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہورہی ہے۔ گزشتہ رات منگلا پاور ہاؤس کے10 میں سے5 یونٹ ٹرپ کرگئے۔ جن میں سے 2 میں فنی خرابی کو دور کرلیا گیا ہے جبکہ 3 یونٹ کو ٹھیک نہیں کیا جاسکا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خراب پیداواری یونٹس میں سے ایک کے مین ٹرانسفارمر جبکہ دوسرے یونٹ کے کرنٹ ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی تھی۔ ان تینوں یونٹ کے بند ہونے سے ملک میں بجلی کی پیداوار میں 350 میگا واٹ کمی ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ ٹرانسفارمرز کی بحالی میں3دن لگیں گے۔ بجلی کے شارٹ فال میں اضافے اور ملک میں جاری شدید گرمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے دوچار عوام کے لئے بجلی کی بندش میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں