گورنر بلوچستان نے 28 فروری کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، اس سیشن میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا
گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسپیکر جان محمد جمالی نئے ارکان سے حلف لیں گے جس کے بعد اجلاس کے سیشن میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔