ملتان میں ریلوے پولیس کی بھرتی کیلئے شدید گرمی میں دوڑنے کے مقابلے میں خواتین بے حال

دوڑ کے دورانزیادہ تر راستے میں ہی ہمت ہار بیٹھیں اور 470 خواتین میں سے صرف 12 ہی مقررہ مقام پر پہنچ پائیں۔


ویب ڈیسک June 08, 2014
آئی جی ریلوے نے سخت گرمی میں خواتین امیدواروں کو دوڑانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے فوٹو: فائل

ATLANTA: ملتان میں ریلوے پولیس میں آسامیوں کے لئے سخت گرمی میں دوڑ کے مقابلے نے خواتین امیدواروں کو بے حال کردیا۔

ایک انار سو بیمار کے مصداق ملتان میں ریلوے پولیس کی 2 خالی اسامیوں کے لئے 470 خواتین امیدواروں نے خصوصی ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ اس ٹیسٹ میں خواتین کی دوڑ بھی شامل تھی، ٹیسٹ کے لئے کچھ امیدوار پوری تیاری سے آئیں تو کوئی برقعے میں ہی دوڑ رہا تھا ، صنف نازک کی دوڑ میں شدید گرمی سے کئی امیدواروں کی حالت غیر ہوگئی جب کہ زیادہ تر راستے میں ہی ہمت ہار بیٹھیں اور مطلوبہ فاصلہ طے نہ کرسکیں اور صرف 12 کو کامیاب قرار دیا گیا۔

میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی ریلوے نے سخت گرمی میں خواتین امیدواروں کو دوڑانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ ایس پی ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمے نے اخبارات میں شائع کرائے گئے اشتہار میں مشکلات سے متعلق امیدوراوں کو پہلے سے ہی آگاہ کردیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |