ایرانی فورسز کی پاکستانی سرزمین پر کارروائی کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستانی سرزمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، ذرائع


ویب ڈیسک February 24, 2024
فوٹو فائل

ایرانی فورسز کی پاکستانی سرزمین پر کارروائی کے حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر چلنے والا ایک اور گمرہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سر زمین پر ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تاہم اصل واقعہ اسمگلر گروپس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کا ہے جس کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن مرگ برگ سر مچار کی حفت مٹانے کے لئے سوشل میڈیا اور عالمی ذرائع ابلاغ پر مختلف قسم کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |