روسیوکرین جنگ 4 بڑے مغربی رہنما اظہار یک جہتی کیلئے کیف پہنچ گئے

اٹلی، کینیڈا اور بیلجیم کے وزرائے اعظم او یورپی کمیشن کے صدر ایک ویڈیوکانفرنس میں شریک ہوں گے، رپورٹ


ویب ڈیسک February 24, 2024
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی کیف پہنچ گئے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

کینیڈا، اٹلی اور بیلجیم کے وزرائے اعظم سمیت 4 مغربی ممالک کے رہنما روس سے جنگ کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین سے اظہار یک جہتی کے لیے کیف پہنچ گئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، بیلجیم کے الیگزینڈر ڈی کرو اور یورپی کمیشن کے صدر ارسولا وون ڈیر لیئن روس کی مسلط کردہ جنگ کے دوسال مکمل ہونے پر یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔

اٹلی کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چاروں ممالک کے وزرائے اعظم ایک ساتھ پولینڈ سے ریل کے ذریعہ یوکرین کے دارالحکومت پہنچ گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ جیورجیا میلونی کیف میں منعقد ہونے والی ایک ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کریں گی، جس میں گروپ آف سیون میں شامل 7 بڑے جمہوری ممالک شامل ہیں اور اس کانفرنس میں یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی بھی شریک گفتگو ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |