سندھ پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ایف سی کا سرچ آپریشن 10 شرپسند ہلاک
کارروائی کے دوران شر پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئےجبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے
SINGAPORE:
سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 10 شر پسند ہلاک جبکہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے گندیاری میں ایف سی اہلکاروں نے ٹرین حملوں اور گیس پائپ لائنوں کو اڑانے والے شر پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران شر پسندوں نے مزاحمت کی کوشش کی جس میں 10 شر پسند ہلاک ہوگئے، ایف سی کی کارروائی کے دوران شر پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے اس کے علاوہ ان ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران شر پسندوں کی جانب سے گیس لائنوں کی تباہی اور ریلوے پٹڑیوں اور بوگیوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔