مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل پیر سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
سسٹم کے زیراثرآج سے شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کی توقع ہے
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں آج داخل ہوگا جس کے بعد پیرسے شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ اتوار سے بلوچستان کے راستے ملک میں بتدریج داخل ہوگیا، سسٹم کے زیراثرآج سے شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران سمندری ہوائیں غیرفعال رہیں گی جبکہ پیرکوشہرکا موسم جذوی ابرآلودرہنے اورمعمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق پیرکو دیہی سندھ کے قمبر شہداکوٹ، سکھر، جیکب آباد،شکارپور، دادو، جامشوروسمیت دیگراضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی ودرمیانی بارش کا امکان ہے۔