بھارت نے سکھ یاتریوں کو بذریعہ ٹرین پاکستان جانے سے روک دیا
پاکستان میں ریل گاڑیوں نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس لئے اپنے شہریوں کو بذریعہ ٹرین نہیں بھیج سکتے، بھارتی حکام کا موقف
بھارت نے ٹرینوں پر سفر کو غیر محفوظ قررادیتے ہوئے درجنوں سکھ یاتریوں کو اٹاری ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گُرو ارجن دیو جی کی مناسبت سے پاکستان میں ہر سال منعقد ہونے والے مذہبی میلے میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کو بذریعہ ٹرین بھارت سے پاکستان پہنچنا تھا لیکن بھارتی حکام نے اٹاری ریلوے اسٹیشن پر انھیں خصوصی ٹرین سے اتار دیا اور خالی ٹرین پاکستان بھجوا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کی ٹرین پر دہشتگردی کا خدشہ ہے اس لئے اب وہ پیدل ہی سرحد عبور کریں تاہم بعد ازاں وہ بذریعہ بس لاہور پہنچے۔
لاہور میں میدیا سے بات کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ انھیں پاکستان میں بے پناہ عزت اور احترام دیا جارہا ہے جس پر وہ حکومت اور عوام کے مشکور ہیں ، انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہئیں تاکہ سرحد کے دونوں جانب کے عوام کو اس کا فائدہ ہو۔