سورج سوا نیزے پرآگیا شدید گرمی اور لوڈ شیڈ نگ سے عوام نڈھال

گرمی کی شدید لہر آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 08, 2014
لوڈشیڈنگ سے تنگ ہوکر گھروں سے نکلنے والے شہریوں نے درختوں کے سائے میں پناہ تلاش کی۔ فوٹو: فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے اور جس کے باعث چھٹی کے دن لوگوں نے ساحل سمندر، نہروں اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی اور وسطی علاقے جون کی روایتی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اتوار کے روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں رہی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا، دادو، سکھر، موہن جو داڑو، لاڑکانہ اور سبی میں 49 ، نورپور تھل، شہید بے نظیر آباد، رحیم یار خان، پڈ عیدن، روہڑی اور تربت 48، بہاولنگر، بھکر، ڈی جی خان، اور بہاولپور میں 47، لاہور، جھنگ، ساہیوال ، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، اور جہلم میں 46 ، ملتان، فیصل آباد، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور ڈی آئی خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ کراچی میں بھی آج رواں برس کا گرم ترین دن رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدید لہر آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم زیریں سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بارش ہوسکتی ہے۔

ایک جانب عوام لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہنے پر مجبور ہیں اور دوسری جانب شدید گرمی نے انھیں دن میں تارے دکھادیئے ہیں، چھٹی کے روز بھی عوام کی اکثریت نے اپنا زیادہ تر وقت گھروں میں ہی گزارا تاہم گرمی کا زور توٹنے پر انھوں نے ساحل سمدر ، دریاؤں، نہروں اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں