حکومت کے منصوبے مکمل ہوگئے تو عمران خان کی سیاست ختم ہوجائیگی احسن اقبال

عمران خان اب ایک قومی لیڈر ہیں انہیں صوبائیت کی بات نہیں کرنی چاہیے، احسن اقبال


ویب ڈیسک June 08, 2014
عمران خان اب ایک قومی لیڈر ہیں انہیں صوبائیت کی بات نہیں کرنی چاہیے، احسن اقبال فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے مکمل ہوگئے تو عمران کی سیاست ہی ختم ہوجائے گی۔

تحریک انصاف کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈر ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی سیاست ہی ختم ہوجائے گی جس کے باعث تحریک انصاف کے چیرمین اپنی سیاست بچانے کے لئے الزام تراشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پہلے سال میں کرپشن کاایک کیس بھی سامنے نہیں آیا لہذا حکومت پر الزام تراشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، عمران خان اب ایک قومی لیڈر ہیں انہیں صوبائیت کی بات نہیں کرنی چاہیے، عمران خان نے سب سے پہلے خیبرپختونخوا میں وزرا کی تنخواہیں بڑھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں