آن لائن رجسٹریشن کیلیے ایس ای سی پی نے ویب پورٹل متعارف کرادیا

پورٹل کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کے لوگ آن لائن اپنی ضروریات پوری کرسکیں گے


Irshad Ansari February 25, 2024
رجسٹرڈ لاکھوں کمپنیوں کا ڈیٹا اور دیگر تمام ریکارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا،حکام۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلیے آزمائشی بنیادوں پر ویب پورٹل متعارف کروادیا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن، آن لائن ڈاکیومنٹس جمع کروانے سمیت دیگر آن لائن سہولیات کی فراہمی کیلیے آزمائشی بنیادوں پر ویب پورٹل متعارف کروادیا ہے تاہم ای پورٹل میں آنے والی مشکلات و مسائل کو دور کرکے جلد پورٹل کو کارپوریٹ سیکٹر کیلیے مکمل آپریشنل کردیا جائے گا اور اسکا باضابطہ طور پر افتتاح کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی کا نئی کارپوریٹ رجسٹری ای فائلز سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کی سہولت کیلیے متعارف کروائے جانے والے ویب پورٹل میں ابھی کچھ مسائل آرہے ہیں جنہیں دورکیا جارہا ہے اس پورٹل کے استعمال میں جیسے جیسے کارپوریٹ کی طرف سے درپیش مسائل کی نشاندہی کی جارہی ہے انہیں ساتھ ساتھ حل کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ جلد یہ پورٹل مکمل طور پر آپرشنل ہوجائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پورٹل پر ایس ای پی کے پاس رجسٹرڈ لاکھوں کمپنیوں کا ڈیٹا اور دیگر تمام ریکارڈ و ڈیٹا اپ لوڈ کیا گیا ہے اس وجہ سے ابتدائی طور پر کچھ مسائل ہیں لیکن یہ بہت انقلابی اقدام ہے اس نظام کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کے لوگ آن لائن ہی اپنی ضروریات پوری کرسکیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں