اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا

خاتون سے دست درازی اور زدوکوب کرنے پر سب انسپکٹر افتخار حسین کا عدالتی ریمانڈ

اسٹریٹ کرائم اور اسلحہ ایکٹ میں ملوث عبید اور محمد طارق کومجموعی طور پر دوبرس اور دو ماہ قید اور فی کس 10ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز نے اسلحہ ایکٹ کے الزام میںملوث محمد طارق کو جیل میں گزارے گئے 8 ماہ کو سزا قرار دیا اور ملزم عادل کو ایک برس قید کی سزا سنائی۔

علاوہ ازیں اسٹریٹ کرائم اور اسلحہ ایکٹ میں ملوث عبید اور محمد طارق کومجموعی طور پر دوبرس اور دو ماہ قید اور فی کس 10ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے ملزمان کے خلاف تھانہ کلری ، بغدادی میں مقدمات درج ہیں،دریں اثنا اسی عدالت نے خاتوں کے گھر میں داخل ہوکر دست درازی اور زدوکوب کرنے کے الزام میں گرفتار اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید افتخار حسین کو 26 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔


ملزم کی جانب سے دائر درخواست پر پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے طلب کرلیا ہے استغاثہ کے مطابق 12ستمبرکو ملزم نے خاتون مسماۃ عذرا کے گھر میں داخل ہوکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،تھانہ ڈیفنس پولیس نے ملزم کو 15کی اطلاع پر خاتون کے گھر سے گرفتار کیا تھا،اس موقع پر ملزم نے درخواست ضمانت دائر کی اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ۔

فاضل عدالت نے وکیل سرکار کو طلب اور مقدمے کے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
Load Next Story