
ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ ان کی فلم ایسے پنجابیوں کیلئے ہوگی جو بیرون ملک کینیڈا، امریکا اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم ایک محبت کی کہانی ہے اور وہ اس کیلئے فنکاروں کو کاسٹ کررہی ہیں۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم میں نئے چہرے متعارف کرائیں گی اور فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے۔
واضح رہے کہ ریحام خان نے 2016 میں فلم 'جانان' بنائی تھی جس میں ہانیہ عامر اور بلال اشرف نے ڈیبیو کیا تھا، فلم میں بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو موضوع بنایا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔