پی ایس ایل9 میچ کے دوران سرفراز احمد سرپر گیند لگنے سے زخمی

سرفراز احمد کو فوری طبی امداد کے بعد سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا


ویب ڈیسک February 25, 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں سرپر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے گیارہویں میچ ملتان کی اننگز کے آخری اوور کے دوران وکٹ کیپر سرفراز احمد سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

سرفراز احمد کو فوری طبی امداد کے بعد سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکا معائنہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرفراز احمد کی سی ٹی اسکین رپورٹس ٹھیک آئی ہیں اور وہ خیریت سے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے ہرادیا

سرفراز احمد کے میدان سے باہر جانے کے بعد ان کی جگہ محمد سجاد علی نے وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ سرفراز کی جگہ بیٹنگ بھی انہوں نے کی۔

سجاد نے بلے کے ساتھ کریز پر مختصر قیام کیا اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

اس میچ میں ملتان سلطانز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں