روحانی دوست

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

اعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم

واٹس اپ (0333-8818706)

فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:

دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:

مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔

ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:

1+2+7+1+9+9=29

29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔

11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)

تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔

گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:

سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے

مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:

1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)

تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )

گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔

اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:

(2+9+1=12=1+2=3)


گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

26فروری تا 3 مارچ 2024

پیر 26 فروری2024

آج کا حاکم عدد 2 ہے۔قریبی احباب سے ملنے کے لیے بہتر دن، دل کے سکون کا انتظام ہوسکتا ہے، کوشش کیجیے کہ جذبات میں نہ بہیں۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،3،4،5،8 اور9 خصوصاً 4کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں،کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ اسمِ اعظم ''یارحیم، یا رحمٰن، یااللہ'' 11 بار،یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 27 فروری 2024

آج کا حاکم عدد 1ہے۔ ایک نئی ابتدا کے لیے بہتر دن جس میں توانائی اور جوش کی ضرورت ہو کے لیے معاون دن ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،4،5،6 اور9 خصوصاً 5کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 7 یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ وظیفۂ خاص ''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 28 فروری 2024

آج کا حاکم عدد 7ہے۔ دل و دماغ کے فیصلوں کو الگ الگ لے کے چلیں، یہاں کچھ مکس اپ ہوسکتا ہے، فہم و جذبات میں فرق کرنا آسان نہیں ہوگا۔ 3،4،5،7،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح، ف یا ض ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2 اور6 خصوصاً 1یا پیدائش کا دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص ''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 29 فروری 2024

آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ اس ہفتے کا ایک بہتر دن جو جذباتی حوالے سے ایک معاون دن ہے، یہاں زہرہ، چاند اور مریخ کی توانائی کی کثرت ممکن ہے دل کے امور کو حساس بنادے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص، ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص ''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ یکم مارچ 2024

آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ زہرہ کے دن مریخ کے آنے کے باعث مالی امور میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ ازدواجی تعلقات میں گرماگرمی ہوسکتی ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5، اور6 ،7 خصوصاً 6کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 4،8 اور9 کا عدد خصوص 8 یا پیدائشی دن ہفتہ یا جن کے نام کا پہلا حرف ح، ف یا ض ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ''سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 2مارچ 2024

آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ سنجیدگی اور دوراندیشی سے کیے گئے فیصلے اور اقدام نتائج لائیں گے اور اس کے اثرات گہرے مرتب ہوں گے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائشی دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائشی دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے،کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 3مارچ 2024

آج کا حاکم نمبر6 ہے۔ ایوانِ اقتدار سے منسلک افراد کے لیے ایک بہتر اور موزوں دن ہے، ازدواجی امور میں بگڑے امور کے لیے سازگار دن ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص، ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7 خصوصاً 2 عدد یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ وظیفۂ خاص ''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
Load Next Story