گلیڈی ایٹرز کے پلیئرز و آفیشلز کی فیملیز کے ساتھ اسٹیڈیم میں ناروا سلوک

ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے باکس سے باہر بھیج دیا،ٹیم کا سخت احتجاج


Nama Nigar February 26, 2024
ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے باکس سے باہر بھیج دیا،ٹیم کا سخت احتجاج۔ فوٹو: پی ایس ایل

ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے محمد عامر، عمر امین اور معین خان کی فیملیز کو پلیئرز باکس سے باہر کر دیا جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کیا۔

ملتان اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے چند پلیئرز کی فیملیز بھی موجود تھیں، محمد عامر، عمر امین اور معین خان اور عمر امین کے اہل خانہ چیئرمین باکس کے قریب باکس میں میچ دیکھ رہے تھے، ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے وہاں جا کر انھیں باہر بھیج دیا، ان میں محمد عامر کے بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے ہرادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کرے، ضلعی انتظامیہ کے افسروں کا کوئی حق نہیں بنتا کہ کھلاڑیوں کی فیملیز کے ساتھ اس طرح کا ناروا رویہ اختیار کریں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے میچ کے بعد شدید احتجاج کیا جس پر ضلع انتظامیہ اور سیکیورٹی افسر بھی وہاں پہنچے مگر کسی نے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |