پی آئی اے کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں ’سلپ‘ ہونے کا انکشاف

رواں برس مبینہ طور پر سلپ ہونے والے فضائی میزبانوں کی تعداد 3 ہو گئی، پاسپورٹس رکھنے کی پالیسی کارگر ثابت نہ ہو سکی


ویب ڈیسک February 26, 2024
(فوٹو: فائل)

پی آئی اے کی ایک اور خاتون میزبان کے کینیڈا میں مبینہ طور پر 'سلپ' ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کی مریم رضا نامی فضائی میزبان پاکستان سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 782 پر تعینات تھیں، جنہیں واپسی کی ٹورنٹو سے کراچی فلائٹ پی کے 784 پر فرائض انجام دینا تھے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پی آئی اے کی ایک اور خاتون ایئرہوسٹس کینیڈا پہنچ کر سلپ


مریم رضا کے کینیڈا میں 'سلپ' (لاپتا) ہونے کا معاملہ واپسی کی پرواز پر ڈیوٹی کے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔ جس پر معلوم ہوا کہ مریم رضا کے کمرے میں ہینگ یونیفارم پر شکریہ پی آئی اے پر مبنی نوٹ لکھا پایا گیا۔


واضح رہے کہ رواں برس قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی 2 خواتین سمیت مبینہ طور پر سلپ ہو جانے والے فضائی میزبانوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ سلپ ہو جانے کی روک تھام کے لیے ٹورنٹو کی پروازوں پر تعینات فضائی میزبانوں کے پاسپورٹس اسٹیشن مینیجر کی پاس جمع کرلیے جاتے ہیں ، تاہم پاسپورٹس جمع کر لینے کی پالیسی بھی میزبانوں کے سلپ ہونے کو روکنے میں کارگر ثابت نہیں ہو سکی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر سلپ ہو جانے کے بنیادی اسباب قومی ائر لائن میں کم تنخواہ اور ملازمت کا محفوظ مستقبل نہ ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |