ہجوم کا عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون پر حملہ خاتون پولیس افسر نے جان بچائی
اے ایس پی شہر بانو نے بہادری ، عقلمندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
لاہور میں عربی خطاطی کا لباس پہنچی خاتون کو مشتعل ہجوم نے گھیر لیا تاہم خاتون اے ایس پی نے جان بچا لی۔
لاہور کے علاقے اچھرہ میں شوہر کے ساتھ شاپنگ کے لیے آنے والی خاتون کو ان کے لباس کے باعث مشتعل ہجوم نے گھیر لیا۔ ہجوم نے خاتون کو مقدس الفاظ کی توہین کے شبے میں گھیرا تھا۔ خاتون نے جو لباس پہنا ہوا تھا اس پر عربی رسم الخط میں لفظ " حلوہ " تحریر تھا۔
خاتون کو ہجوم کی جانب سے گھیرے جانے کی اطلاع ملتے اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون کو مشتعل ہجوم کے درمیان سے نکال کر لے گئیں۔ خاتون اے ایس پی اور کی جانب سے خاتون کی جان بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں خاتون پولیس افسر مشتعل ہجوم کو یقین دلارہی ہیں اگر خاتون کی جانب سے توہین مذہب کا ارتکاب کیا گیا ہے تو وہ خاتون کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گی۔
پنچاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس افسر شہربانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہادری، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا۔ وہ بروقت نہ پہنچتیں تو حادثے کا خطرہ تھا۔ مریم نواز نے اے ایس پی شہربانو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔ دباﺅ ، تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا۔