پاکستانی معیشت دیوالیہ ہونے کی پیش گوئی ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی و غیرملکی ماہرین کی پاکستانی معیشت دیوالیہ ہونے کی پیش گوئی ہمیشہ کے لئے دفن ہوگئی ہے۔
عیدگاہ شریف راولپنڈی میں عرس کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ماہرین جون 2015 میں پاکستانی معیشت تباہ ہونے کی پیش گوئی کر رہے تھے لیکن دشمنوں کے عزائم کبھی پورے نہیں ہو سکتے، اس حوالے سے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی پیش گوئیاں ہمیشہ کے لئے دفن ہوگئی ہیں۔ ایک سال میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی امداد کے لئے فنڈز 40 سے بڑھا کر ایک سو ارب روپے کر دیا ہے۔
عیدگاہ شریف راولپنڈی میں عرس کی تقریب میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر حسنات حسین، سیکریٹری خزانہ وقار مسعود، سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری اور دیگر نے شرکت کی۔