نصیرالدین شاہ کا پاکستان میں اپنی کتاب ’غیر قانونی‘ چھپنے کا انکشاف
اداکار نے پاکستانی ناشر کے خلاف قانونی راستہ اپنانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے
بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ نے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی کتاب کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر اردو ترجمہ چھاپا اور بیچا جارہا ہے۔
اداکار نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 2014 میں ان کی چھپنے والی کتاب 'And Then One Day' کا اردو ترجمہ پاکستانی ناشر نے بغیر اجازت چھاپا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ان کا اس ترجمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں، اداکار نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس کتاب کو خریدنے سے دور رہیں۔
نصیرالدین شاہ کی پوسٹ پر متعدد صارفین ان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ کتاب کی غیر قانونی اشاعت کیخلاف لیگل ایکشن لیں۔