پاک بحریہ کی مشق ’سی اسپارک‘ کے اختتام پرفائر پاور کا کامیاب مظاہرہ
پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایڈمرل محمد فیصل عباسی
پاک بحریہ کی جانب سے سمندری مشق سی اسپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کے جنگی جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے FM 90 میزائلز سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اورحربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس موقع پروائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہناتھا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔