خواتین بچوں اقلیتوں پر تشدد اور ریپ حکومت کی ریڈ لائن ہے مریم نواز

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا


ویب ڈیسک February 26, 2024
—فائل فوٹو

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں، اقلیتوں پر تشدد اور ریپ حکومت کی ریڈ لائن ہے۔

اعلی حکام کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا؟ خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی، امن وامان لازم ہے لیکن شہریوں کی عزت، انہیں توہین سے بچانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

''پراسیکیوشن کے نظام کی خامیاں دور کریں گے''

مریم نواز نے کہا کہ قانون کے احترام کے ساتھ انسان اور شہری کا احترام یقینی بنائیں، سب قانون کا احترام کریں، اصلاحات، جدید آلات، ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کو عوامی خدمت فورس بنائیں گے، رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس اور میرٹ میری پالیسی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون کے مطابق ایف آئی آر کا فوری اندراج، ڈیجیٹل اور آئی ٹی نظام کا استعمال مزید بہتر بنائیں گے، پراسیکیوشن کے نظام کی خامیاں دور کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں