مریم نواز کا خاتون لیگی رہنما کا ہاتھ جھڑکنے پر فیصل واوڈا کی کڑی تنقید

بزدار 2 کی اکڑ تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں پیٹرول 150، روٹی 10 روپے کی چائے 5 روپے کی ہے، سابق وفاق وزیر


ویب ڈیسک February 26, 2024
فوٹو فائل

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خاتون لیگی رہنما عظمی کاردار سے حقارت آمیز رویہ اختیار کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر انہوں نے مریم نواز کو ''بزار 2'' کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ''میاں صاحب کی اس عبرت ناک سیاسی حالت کے بعد، بجائے اللہ کا ڈر ہو بزدار 2 کی اکڑ اور حقارت تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 روپے کا، پیٹرول 150روپے، روٹی 10 روپے کی بجائے 5 روپے کی ہے''۔

انہوں نے مزید کہا کہ ''یہ بزدار 2 صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہیں اور اگر اس کے بھی قانون اور آئین کے ٹھیکیداروں نے ڈبے کھول دیے تو پھر پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ کے محل میں ہی ایسی حرکت ہو سکتی ہے۔

faisal

 

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ''یہ ہے عوام کو IF You Love Me I Love You Too کہنے والوں کا اصل چہرہ، اللہ تعالی اس ملک اور پنجاب کی عوام پر رحم کرے''۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں