اے این پی کا سینیٹ صدارتی انتخاب اور بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی آصف زرداری سے ملاقات، بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی، سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں کیلیے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان، سینیٹر داؤد خان اور سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق نے اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
اے این پی کے سینیٹر داؤد خان اور عمر فاروق نے سینیٹ اور صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ ایم پی اے زمرک خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان کی حکومت سازی میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا اعلان بھی کیا۔