تجارت کافروغ پاک تیونس مشترکہ کمیشن کااجلاس شروع
پاک تیونس مشترکہ کمیشن 1982 میں قائم کیا گیاتھا،...
پاکستان اورتیونس کے مابین تجارت،سرمایہ کاری، انرجی، فنانس اورزراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کیلیے دوروزہ جوائنٹ کمیشن سیشن کاآغازہوگیا۔
سیشن کے دوران 3 مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیے گئے ہیں جوترجیحی تجارت معاہدے (پی ٹی اے) ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور دونوںملکوںکے درمیان زیر التوا معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے حوالے سے امور پر بات چیت کریں گے۔
پاک تیونس مشترکہ کمیشن 1982 میں قائم کیا گیاتھا،اب کمیشن کا آٹھواں سیشن جاری ہے جس میں گزشتہ سیشنز میںدوطرفہ تجارت ،اسمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز سیکٹر اور پاکستان کے ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز میں تیونس کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کاجائزہ بھی لیا جائیگا۔
دونوں جانب کے حکام پٹرولیم، مائننگ، واٹر، انرجی، بینکنگ، فنانس، ٹریننگ کورسز، اسلامک بینکنگ اور دیگر سیکٹرزمیں تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ بھی لیں گے، دونوں ملکوںکے مرکزی بینکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت اورایک دوسرے کے ملک میں بینکوںکی برانچز کھولنے پربھی گفتگو کی جائیگی، پاکستان اورتیونس کے حکام زرعی تحقیق، ایجوکیشن،ریلویز اور ٹیلی کمیونیکیشن میں بھی تعاون بڑھانے کاجائزہ لیں گے۔