بجلی نظام میں بہتری ایشین بینک لیسکو میں سرمایہ کاری کرے گا

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وفد کا لیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ، چیف ایگزیکٹو سے ملاقات


Numainda Express February 27, 2024
ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وفد کا لیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ، چیف ایگزیکٹو سے ملاقات (فوٹو: فائل)

ایشین ڈیولپمنٹ بینک بجلی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔

لیسکو ترجمان کے مطابق خصوصی وفد نے لیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات کی۔

دوران گفتگو وفد نے کہا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی رکھتا ہے اور اس مقصد کیلیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، تقسیم کار کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے سرمایہ کاری کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں