محکمہ تعلیم سندھ کے اعلی افسران نے مایوس کیا ہے کسی بھی اعلیٰ افسر کو تعلیم تباہ کرنے نہیں دیں گے نثار کھ
مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے کر گھوسٹ اساتذہ کیخلاف آپریشن کیا جائے گا، ٹیسٹ پاس امیدواروں میں آفر لیٹر تقسیم
سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے کر محکمہ کے ڈیوٹی چور اساتذہ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا، پیپلزپارٹی روزگار دینے والی پارٹی ہے چھیننے والی نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہائی اسکول گرائونڈ مٹھی میں تھرپارکر کے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس پی ایس ٹی کے 757جبکہ 275جے ایس ٹی امیدواروں میں آفر اور پوسٹنگ آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں 12000 پی ایس ٹی، 7000جے ایس ٹی اور 1500 ایچ ایس ٹی اساتذہ میرٹ پر بھرتی کر کے انھیں اپنے ڈومیسائل کے اضلاع کے اسکولوں میں مقرر کیا گیا ہے جہاں انھیں لازمی طور پر کم از کم 3 برس تک ڈیوٹی کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، ان اساتذہ کی بھرتی کے بعد 3ہزار بند اسکول کھل جائیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے اعلی افسران نے مایوس کیا ہے، کسی بھی اعلیٰ افسر کو تعلیم تباہ کرنے نہیں دیں گے، جو اساتذہ اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر اپنا کاروبار یا دیگر پیشہ اپنائے ہوئے ہیں وہ اپنے اسکولوں میں جاکر اپنا فرض نبھائیں۔گھوسٹ اساتذہ کے خلاف گشتی ٹیمیں تشکیل دے کر تعلیم ٹارگٹ آپریشن شروع کریں گے اور کسی بھی اساتذہ کی ڈیوٹی میں غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2009 میں جو اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے تھے، سندھ اسیمبلی کے بل کے تحت انھیں مستقل کیا جائے گا۔ تھرپارکر میں 1172پرائمری اساتذہ کی آسامیاں خالی تھیں جن میں آج 757 آسامیوں پر اساتذہ کو آفر آرڈر دے رہے ہیں۔
جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی سمیت 1058اساتذہ کو میرٹ کے بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ ڈیوٹی کرکے اپنے گھروں کو روشن کرسکیں۔ پنڈال میںخواتین اور مرد امیدواروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر دوست محمد راہموں، ایم این اے فقیر شیر محمد بلالانی، ڈاکٹر کھٹو مل جیون، ایم پی اے ڈاکٹر مھیش ملانی، اعجاز ببر،ایم پی اے نعمت اللہ،نواب تیمور ٹالپر، انجنیئر گیانچند اور دیگران نے شرکت کی۔