فیصل واوڈا نے مریم نواز کو ’بزدار ٹو ‘قرار دے دیا

بزدارٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی، ڈبے کھول دیے تو پنجاب اسمبلی میں نہیں رائیونڈ محل میں ایسی حرکتیں ہوسکیں گی، سابق سینیٹر


ویب ڈیسک February 27, 2024
(فوٹو: فائل)

سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے مریم نواز کو بزدار ٹو قرار دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل واوڈا نے مریم نواز کی وائرل وڈیو پر ردعمل میں کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بزدار ٹو کی اکڑ تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 ، پٹرول 150 اور روٹی 10 روپے کی ہو ۔


انہوں نے کہا کہ یہ بزدار ٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہے۔ ڈبے کھول دیے تو پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ محل میں ایسی حرکتیں ہو سکیں گی۔


فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ ہے عوام کو آئی لو یو ٹو کہنے والوں کا اصل چہرہ ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں