سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 2 ڈالر فی اونس کا اضافہ، ملک میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

(فوٹو: فائل)

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ملک میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔



بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 2056ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 215900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے 185100روپے ہوگئی۔


ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Load Next Story