خود کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کیلیے صبح 4 بجے اٹھتا ہوں اکشے کمار

اس وقت بیوی بچے سو رہے ہوتے ہیں اور کام کی بھی ٹینشن نہیں ہوتی، اداکار

صبح جلدی اٹھنے کے لیے رات ساڑھے 9 بجے سو جاتا ہوں، اکشے کمار:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ خود کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے لیے صبح 4 بجے اٹھ جاتا ہوں۔

اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ صبح 4 بجے اٹھ جاتے ہیں کیونکہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب بیوی بچے سو رہے ہوتے ہیں۔


اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کوئی ٹینشن کوئی کام نہیں ہوتا اس لیے آپ خود کو بہت ریلیکس محسوس کرتے ہو۔ صبح جلدی اٹھنے کے لیے رات ساڑھے 9 بجے سو جاتا ہوں۔

ایک سوال پر اکشے کمار کا کہنا تھا اس وقت میں فون بھی چیک نہیں کرتا اور انسٹاگرام تو بالکل نہیں۔ صبح 4 بجے اٹھ کر کچھ وقت خاموشی سے بیٹھ کر گزارنے کے بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے ورزش کرتا ہوں اور پھر بچے جاگ جاتے ہیں اور نارمل دن کا آغاز ہوجاتا ہے۔

بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک اکشے کمار نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی روزانہ اپنے لیے چند گھنٹے ضرور نکالا کریں اورتنہا رہ کر اپنی کمپنی انجوائے کیا کریں۔
Load Next Story