منگولیا میں شدید سردی کے باعث 21 لاکھ مویشی ہلاک

منگولیا میں کبھی کبھی درجہ حرارت منفی 50 تک بھی پہنچ جاتا ہے


ویب ڈیسک February 27, 2024
منگولیا میں کبھی کبھی درجہ حرارت منفی 50 تک بھی پہنچ جاتا ہے، فوٹو: فائل

شدید سردی اور برف باری کے شکار منگولیا میں رواں موسم سرما کے درمیان اب تک 21 لاکھ سے زیادہ جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا میں دسمبر سے مارچ تک موسم سرما میں شدید سردی کوئی نئی بات نہیں لیکن اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں برس سردی کی شدت اور برفباری کے طویل ہوتے سلسلے نے زیادہ تباہی مچائی ہے۔

منگولیا کی وزارتِ زراعت کا کہنا ہے کہ شدید سردی اور برفباری میں اب تک 21 لاکھ جانور بیماری، بھوک اور تھکن سے ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بھیڑ، بکریاں، گھوڑے اور گائے شامل ہیں۔

موسم سرما کے اس سیزن کا اختتام مارچ کے آخر میں ہوگا اور تب تک ہلاک ہونے والے جانوروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ منگولیا میں درجہ حرارت کبھی کبھی منفی 50 تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

منگولیا میں انتہائی سرد موسم اور خراب موسم کے باعث ہونے والے ڈیزازٹر کو "dzud" کہا جاتا ہے جس میں عام طور پر بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ "dzud" میں بھی 44 لاکھوں مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔

منگولیا نے گزشتہ ایک دہائی میں چھ "dzud" کا سامنا کیا ہے۔ رواں برس "dzud" کی شدت مییں موسم گرما کی خشک سالی کی وجہ سے اضافہ ہوا جس میں جانوروں کو سخت سردی سے نمٹنے کے لیے جسم میں چربی جمع رکھنے کے لیے خوراک نہیں مل سکی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔