کراچی انٹربورڈ رزلٹ کیس سابق چیئرمین بورڈ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور

سابق چیئرمین انٹر بورڈ سعید الدین، نسیم احمد میمن، سابق کنٹرولر امتحانات انور علیم راجپوت، ظہیر الدین بھٹو شامل

سابق چیئرمین انٹر بورڈ سعید الدین، نسیم احمد میمن، سابق کنٹرولر امتحانات انور علیم راجپوت، ظہیر الدین بھٹو شامل

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں ردوبدل کے مقدمے میں 6 ملزمان نے عبوری ضمانت منظور کرلی۔

کراچی میں صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں ردوبدل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس میں نامزد 6 ملزمان نے عبوری ضمانت منظور کرلی۔


عدالت نے سابق چیئرمین انٹر بورڈ سعید الدین، نسیم احمد میمن، سابق کنٹرولر امتحانات انور علیم راجپوت، ظہیر الدین بھٹو سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کی اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان کیخلاف انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان پر پری میڈیکل کے 2022 کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔
Load Next Story