کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان
بارش بلوچستان پرموجود مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے تحت ہوگی، محکمہ موسمیات
بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات کے سبب آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اورموسم قدرے سرد ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق یکم مارچ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ یکم مارچ سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع جامشورو، ٹھٹھی، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، میرپور خاص، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈومحمد خان، نوشہروفیروز، شہید بے نظیرآباد میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مغربی ہواؤں کا بلوچستان پر برقرار سلسلہ شدت اختیار کرجائے گا جس کے سبب 29 فروری سے 2 مارچ کے درمیان قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، گھوٹکی اور سکھر میں بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق یکم مارچ سے کراچی میں گرج چمک کےساتھ ہونے والی بارش کے دوران شہر کے کچھ مقامات پرموسلادھاربارشں ہونے کی بھی توقع ہے جبکہ بارش کے دوران معمول سےتیزہوائیں چل سکتی ہیں۔
سردارسرفرازکے مطابق بارش بلوچستان پرموجود مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے تحت ہوگی،جس کی شدت خلیج عمان اوربحیرہ عرب میں ملنے والی نمی کے سبب بڑھ جائےگی، دومختلف سمندروں سے ملنے والا یہ موئسچربارش کے ایک طاقتورسسٹم کی تشکیل کرسکتا ہے، سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اورخنکی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔
غیرسرکاری ویدراسٹیشن پاک ویدرڈاٹ کام کے جوادمیمن کے مطابق مذکورہ مغربی سسٹم کے تحت کراچی میں بارش کے بھاری اسپیل ہوسکتے ہیں، جس کے دوران شہر کے کچھ حصوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔