کراچی میں پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز

ٹیکسی سروس ہنگامی صورت حال اور سیاحت کیلیے دستیاب ہوگی، فی گھنٹہ کرایہ 95 ہزار روپے مقرر

فوٹو فائل

پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کراچی میں متعارف کرادی گئی، جس کے ذریعے ہنگامی صورت حال اور سیاحت کے شوقین افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیر و تفریح کے دلدادہ اور ہنگامی صورتحال میں باحالت مجبوری سفر کرنے کے لیے نجی کمپنی اسکائی ونگز نے کراچی سے اپنی فضائی ایئرٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

کراچی سے شروع ہونے والی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کی سہولت سندھ اور بلوچستان کے ایئرپورٹس کیلیے دستیاب ہوگی۔


انتظامیہ کے مطابق ایئرٹیکسی سروس کا فی گھنٹے کرایہ 95 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے،جس میں بیک وقت 3 افراد کراچی اورگردونواح کا فضائی نظارہ کرسکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں آزمائشی سروس کی کامیابی کے کچھ عرصے بعد اسے پختونخوا اور پنجاب میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

ایئر ٹیکسی سروس کیلئے اسکائی ونگز نے ویب سائٹ پر بکنگ لینے کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story