بلوچستان اسمبلی کے منتخب اراکین سرفراز بگٹی پرنس عمر احمد زئی سینیٹ سے مستعفی
چئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دونوں سینیٹرز کااستعفیٰ منظور کرلیا
سینیٹر سرفراز بگٹی اور سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے حالیہ عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقوں میں کامیابی کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا، جس سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے منظور کرلیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد سینیٹ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
پرنس عمر احمد زئی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا اور انہوں نے منظور بھی کر لیا۔
سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی میں بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف لیں گے۔
خیال رہے کہ سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی-10 سے 52 ہزار 485 ووٹ حاصل کرکے جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی کو شکست دی تھی، جنہوں نے 25 ہزار 773 ووٹ حاصل کیے تھے۔
پرنس احمد زئی نے پی بی-46 کوئٹہ کے حلقے میں 4 ہزار 638 ووٹ لے کر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سردار احمد خان شاہوانی کو ہرایا تھا۔