دہشتگردوں کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ایڈیشنل آئی جی کراچی

ہلاک دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، غلام قادر تھیبو


ویب ڈیسک June 09, 2014
ہلاک دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، غلام قادر تھیبو۔ فوٹو: عرفان علی/ ایکسپیریس/فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھيبو کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی قومیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم ملزمان نے منظم طریقے سے کارروائی کی۔


کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ واقعے ميں مجموعی طور پر ايك پوليس اہلكار اور ايئرپورٹ سيكيورٹی فورس كے اہلكاروں سميت 13 افراد شہيد ہوچكے ہيں جبکہ 4 دہشت گرد ہلاك اور ايك خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔


ایڈیشنل آئی کراچی نے مزید بتایا کہ خود کش حملہ آور خود کو مردہ حالت ميں ظاہر كرتے ہوئے بے سدھ ہوگيا جيسے ہي پوليس اہلكار اس كے قريب پہنچے تو اس نے اپنے آپ كو دھماكے سے اڑاليا جس كے نتيجے ميں ايك سپاہی شہيد اور كچھ زخمی ہوگئے تاہم ہلاك دہشت گردوں كی قوميت كے بارے ميں فوری طور پر كچھ كہنا قبل از وقت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں