امریکی شہری دنیا کا سب سے طویل العمر فٹنس ٹرینر بن گیا

ٹم نے کیلیفورنیا کی 65 سالہ وینڈی آئیڈا سے معمر ترین فٹنس ٹرینر کا اعزاز اپنے نام کیا


ویب ڈیسک February 29, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکا میں ایک 81 سالہ شہری کو دنیا کا معمر ترین فٹنس انسٹرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ ٹم مینک نے 73 سال کی عمر میں ٹرینر کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور اب وہ دنیا کے معمر ترین فٹنس انسٹرکٹر قرار دیے جا چکے ہیں۔

ٹم، جو آسٹن کے گولڈز جم میں ہر روز متعدد فٹنس کلاسز دیتے ہیں، نے کیلیفورنیا کی 65 سالہ وینڈی آئیڈا سے معمر ترین فٹنس ٹرینر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ٹم نے نیشنل اکیڈمی آف اسپورٹس میڈیسن سے سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے بعد بطور انسٹرکٹر کام کرنا شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی موت کے بعد متحرک رہنے کے لیے کچھ سرگرمیاں تلاش کر رہے تھے۔



انہوں نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کچھ ایسا کرنا چاہتا تھا جس سے مجھے محسوس ہو کہ میں کسی بڑے مقصد میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔ میں ہر عمر کے طلباء کو فٹنس کلاس دیتا ہوں لیکن ان میں سے زیادہ تر کی عمر 50 سے زیادہ ہے اور سب سے بڑی عمر کے شاگرد کی عمر 95 سال ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہم 35 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہوتے ہیں تو ہمارے پٹھے کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں بشرطیکہ آپ اسے مسقل فعال رکھیں۔ ورنہ جب تک آپ 75 تک پہنچتے ہیں، آپ کا جسانی حالت اچھی نہیں رہتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |