پیرس اولمپکس 2024 کا سیکیورٹی پلان چوری ہوگیا

ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی تو انجینئر کو چوری کا پتہ چلا، رپورٹ


ویب ڈیسک February 28, 2024
ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی تو انجینئر کو چوری کا پتہ چلا، رپورٹ (فوٹو: ٹوئٹر)ٌ

پیرس اولمپکس 2024 کا سکیورٹی پلان فرانس کے دارالحکومت کے ریلوے اسٹیشن سے چوری ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپک گیمز کیلئے پولیس کے سیکیورٹی پلانز پر مشتمل ایک بیگ جس میں ایک کمپیوٹر اور 2 میموری اسٹکس موجود تھے، پیر کی شام کو دارالحکومت (گارے ڈو نورڈ اسٹیشن) کی ٹرین سے چوری ہوگیا۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بیگ پیرس سٹی ہال کے ایک انجینئر تھا، جس نے بیگ کو اپنی سیٹ کے اوپر سامان کے ڈبے میں رکھا تھا چونکہ ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی تو اسے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران اُسے چوری کا پتہ چلا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں رسائی؛ قومی ٹیم کو ''اگر مگر'' کی صورتحال درپیش

انجینئر کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر اور 2 یو ایس بی سٹکس میں اولمپکس کو محفوظ بنانے کے حوالے حساس ڈیٹا اور سیکیورٹی پلان تھا۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد ٹرانسپورٹ پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اولمپکس کے دوران 2 ہزار میونسپل پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا، جس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والے گیمز کیلئے ہر روز تقریباً 35 ہزار سیکیورٹی فورسز کے ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں