عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کم ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 2048ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی کمی سے 214800 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 944روپے کی کمی سے 184156 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔