حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے گورنر سندھ کی آڈیو لیک

انتخابات میں ہمیں ووٹ نہیں ملا ، کامران ٹیسوری

پی ڈی ایم کا ساتھ دینے پر ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا،گورنر سندھ:فوٹو:فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انتخابات میں ہمیں ووٹ نہیں ملا۔

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی لیک آڈیو میں انہیں کہتے سننا جا سکتا ہے کہ حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونے والا ہے۔ انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا۔ پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا۔

کامران ٹیسوری آڈیو میں مزید کہہ رہے ہیں کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں۔ ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا۔


مزید پڑھیں: کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں، حافظ نعیم کا آڈیو لیکس پر ردعمل
Load Next Story