کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جلد ہی بحال کردیا جائے گا ترجمان پی آئی اے

مسافر فلائٹ انکوائری سے اپنی متعلقہ پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آئیں، مشہور تاجور


ویب ڈیسک June 09, 2014
کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی کئی ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت معطل ہے، ترجمان پی آئی اے فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب دہشتگردوں کے حملے کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت معطل ہوگئیں ہیں تاہم جلد ہی اسے بحال کردیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پرحملےکے بعد پی آئی اے کی کئی ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو کراچی آنے سے روک لیا گیا تھا۔ پزوازوں کا سلسلہ اب بھی معطل ہے لیکن سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ادارے کا فلائٹ شیڈول بحال کردیا جائے گا۔

مشہود تاجور نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلائٹ انکوائری سے رابطہ کرکے اپنی متعلقہ پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں