امریکا کی غزہ کیلیے 53 ملین ڈالر کی امدادی رقم کا اعلان

یہ رقم بمباری کے درمیان اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر امدادی کام میں مصروف افراد کی حفاظت میں استعمال ہوگی


ویب ڈیسک February 28, 2024
امریکا نے غزہ میں امدادی کارکنوں کی حفاظت کیلیے رقم جاری کردی (فوٹو: فائل )

امریکا نے غزہ میں امدادی اشیا کی محفوظ ترسیل کے لیے 53 ملین ڈالر کی خطیر رقم کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے 'یو ایس ایڈ 'یہ امداد عالمی پروگرام برائے خوراک اور دوسرے غیر حکومتی اداروں کے توسط سے جنگ زدہ علاقے میں جان جوکھوں میں ڈال کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی حفاظت میں استعمال کرے گا۔

امریکی ادارے ''یو ایس ایڈ'' کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے کہا غزہ میں گولہ باری اور گولیوں سے بچتے ہوئے امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچانے والے امدادی کارکنان کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سمانتھا پاور نے مزید کہا کہ اس امدادی رقم سے ایسے ہی امدادی کارکنان کے تحفظ کا بندو بست کیا جائے گا۔

امریکا کی اس امدادی رقم کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حماس کی مدد کرنے کا الزام عائد کرکے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے 'اونرا'' پر پابندی عائد کردی ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے اب تک امریکا نے فلسطینیوں کے لیے مجموعی طور پر 180 ملین ڈالر کی امدادی رقم بھیجی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔