کراچی ایئرپورٹ پر حملہ آور شکل سے ازبک لگتے ہیں ڈی جی رینجرزسندھ

شرپسندوں کے پاس بھارتی اسلحہ ہونے کی تحقیقات کی جائیں گی، میجر جنرل رضوان اختر

آپریشن کے دوران کسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا، میجر جنرل رضوان اختر ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ آور شکل سے ازبک لگتے ہیں تاہم اس کی تصدیق کے لئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ میں حملہ کرنے والوں کی تعداد 10 کے قریب تھی اور یہ 5،5 کی دو ٹولیوں میں داخل ہوئے۔7 حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ہلاک کیا جبکہ 3 نے اپنے آپ کو اڑایا۔ دہشت گرد شکل سے ازبک لگتے ہیں تاہم حقیقت جاننے کے لئے دہشت گردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں گے۔

میجر جنرل رضوان اختر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شر پسند اے کے 47 سے لیس تھے، یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ حملہ آوروں کے پاس غیر ملکی اسلحہ تھا، ان کے پاس بھارتی اسلحہ ہونے کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران کسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا نہ ہی کوئی قیتی اثاثہ تباہ ہوا۔
Load Next Story