کراچی ایئرپورٹ پر حملہ آغاز ہے آئندہ مزید کارروائیاں کرینگے کالعدم تحریک طالبان

ایئرپورٹ پر حملہ حکیم اللہ محسود اور قبائلی علاقوں میں بے گناہ بچوں و خواتین کی ہلاکت کا بدلہ ہے، شاہد اللہ شاہد


ویب ڈیسک June 09, 2014
مستقبل میں اس طرز کے مزید حملے کئے جائیں گے، شاہد اللہ شاہد فوٹو: آئی این پی/فائل

KARACHI: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ڈرون کے ذریعے حکیم محسود کی ہلاکت اور قبائلی علاقوں پاک فضائیہ کی کارروائیوں میں بے گناہ بچوں اور خواتین کو مارنے کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ پر کیا جانے حملہ آغاز ہے اپنے ساتھیوں کو مارے جانے کا بدلہ لینے کے لئے مستقبل میں اس طرز کے مزید حملے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر 10 سے 15 جدید اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجےمیں اے ایس ایف، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید جب کہ فورسز کے آپریشن کے دوران 10 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔