ایئرپورٹ پر حملہ آوروں کے سامان سے بھارتی فوج کے زیر استعمال انجیکشن برآمد

فیکٹر ایٹ انجیکشن جنگ کے محاذ پر فرنٹ لائن پر لڑنے والے فوجیوں کو فراہم کئے جاتے ہیں، طبی ماہرین


ویب ڈیسک June 09, 2014
فیکٹر ایٹ انجیکشن کا استعمال عام طور پر بھارتی فوجی زیادہ کرتے ہیں، طبی ماہرین فوٹو؛اے ایف پی

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سامان سے بھارتی فوجیوں کے زیر استعمال فیکٹر ایٹ انجیکشن برآمد ہوئے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے سامان سے بھارتی فوجیوں کے زیر استعمال فیکٹر ایٹ برآمد ہوئے جو عام پر طور مارکیٹ میں دستاب نہیں ہوتے۔ طبی ماہرین کے مطابق فیکٹر ایٹ انجیکشن جنگ کے محاذ پر فرنٹ لائن پر لڑنے والے فوجیوں کو فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ گولی لگنے کی صورت میں جسم سے خون کے اخراج کو روکا جاسکے اور عام طور پر بھارتی فوجی اس انجیکشن کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے حوالے سے ترجمان رینجرز نے انکشاف کیا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے جو جدید ترین ہتھیار ملے ہیں وہ بھارتی ساختہ تھے جب کہ دہشت گردوں کو انتہائی جدید ہتھیار استعمال کرنے کی باقاعدہ تربیت حاصل تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر 10 سے 15 جدید اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجےمیں اے ایس ایف، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید جب کہ فورسز کے آپریشن کے دوران 10 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔