بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور 29 برس کی ہوگئیں

سونم نے بالی ووڈ میں 2004 میں فلمساز و ہدایتکار سنجے لیلا کی بلاک بسٹر فلم بلیک میں ان کی معاون کی حیثیت سے اختیار کی


ویب ڈیسک June 09, 2014
فلمی دنیا میں ناکامی کے بعد سونم کپور فیشن ڈیزائننگ کا رخ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو انیل کپور کی بیٹی اور فلم نگری میں منہ پھٹ کی شہرت رکھنے والی اداکارہ سونم کپور آج 29 برس کی ہوگئیں۔

1985کو آج ہی کے بھارت کے شہر ممبئی میں بالی ووڈ کے اداکار انیل کپور کے ہاں پیدا ہونے والی سونم کپور نے ابتدائی تعلیم بھی اسی شہر سے حاصل کی جس کے بعد کے تدریسی مراحل انہوں نے سنگاپور میں مکمل کئے ، سونم نے بالی ووڈ میں 2004 میں فلمساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک میں ان کی معاون کی حیثیت سے انٹری دی۔ بحیثیت اداکارہ بالی ووڈ میں ان کی آمد فلم سانوریا سے ہوئی جس میں ان کے مد مقابل رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیاتھا، فلم باکس آفس پر تو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرپائی لیکن اس فلم میں سونم کی کارکردگی کو ناقدین کی جانب سے بے حد سراہا کیا۔

سونم نے دہلی 6،عائشہ، آئی ہیٹ لو اسٹوریز، تھینک یو، موسم اور پلیئرز جیسی فلموں میں کام کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی انہیں باکس آفس پر بہترین ہیروئن ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تاہم گذشتہ سال سونم کی دو فلمیں رانجھنا اور بھاگ ملکھا بھاگ ریلیز ہوئیں جو دونوں ہی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں اور انہیں کئی ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا۔ بالی ووڈ میں سونم کپور ان کی اداکاری سے اداکاراؤں کے خلاف اوٹ پٹانگ بیانات کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں، یہی وجہ ہے کہ سونم کپور اب فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں قسمت آزمائی کرتی نظر آرہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔