قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں وزیٹر گیلری بند رکھنے کا فیصلہ

سیکیورٹی خدشات اور ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے اراکین کو بھی اپنے ساتھ پاس لانے کی ہدایت


ویب ڈیسک February 29, 2024
فوٹوفائل

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکیورٹی حالات اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ سے بچنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے افتتاحی اجلاس میں مہمانوں کیلیے جاری کردہ گیلری کے کارڈ منسوخ کردیے۔

اعلامیے کے مطابق افتتاحی اجلاس میں مہمانوں جو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، وزیٹر گیلری کے پاسز سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے گئے ہیں۔

سیکریٹری کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ نومنتخب معزز ممبر اپنے لیے جاری کردہ کارڈ اپنے ہمراہ لائیں، بصورت دیگر اُس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: صدر نے نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط کردیے، قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا

واضح رہے کہ نو منتخب اراکین کی حلف برداری کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں منتخب اراکین اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں