دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اس جوڑی نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی۔

اس پوسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اعلان کیا کہ وہ رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی پوسٹ پر بالی ووڈ ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by दीपिका पादुकोण (@deepikapadukone)






یاد رہے کہ بافٹا ایوارڈز 2024 کی تقریب کے بعد سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں جس کی اب اس جوڑی نے خود تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر

واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔
Load Next Story