آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے نواز شریف

کوئی سیاسی جماعت ایسا نہیں کرسکتی ، قائد ن لیگ


ویب ڈیسک February 29, 2024
ایسا خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، نواز شریف:فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

قائد ن لیگ نواز شریف قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسا خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی۔ کیا یہ ملک دشمنی نہیں۔ آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں آج نومنتخب ارکان پارلیمنٹ حلف لیں گے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے بھی تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر کے بعد آئی ایم ایف خط سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ چاہتے ہیں خدانخواستہ پاکستان برباد ہو جائے، آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے خط لکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |