کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والوں کو ان کے ٹھکانوں پر شکست دیں گے خواجہ آصف

دہشتگردوں نے کراچی ائر پورٹ پر حملہ کرکے قومی اثاثوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بناکر ناقابل معافی جرم کیا ہے، وزیر دفاع


ویب ڈیسک June 09, 2014
دہشت گردوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ مستقبل میں کوئی ایسا کرنے کی جراٴت نہیں کرے گا۔،خواجہ آصف فوٹو: فائل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملہ ناقابل معافی ہے۔ دہشت گردوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ مستقبل میں کوئی ایسا کرنے کی جراٴت نہیں کرے گا۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں نے کراچی ایئر پورٹ پر حملہ کرکے قومی اثاثوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بناکر ناقابل معافی جرم کیا ہے جسے کسی بھی طرح معاف نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث ملزمان اور ان کی معاونت کرنے والوں کو ان کے اڈوں میں شکست دی جائے گی۔ دہشت گردی کا یہ عمل ناقابل معافی ہے جس کا بھرپور جواب دیاجائے گا تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی بزدلانہ کارروائی کی جرات نہ کر سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔